Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان پہنچادی گئیں

ایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان پہنچادی گئیں


فوٹو:  اسکرین گریپ

ایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں لے کر ایئر فورس کا سی 130 طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔

وزیراعظم  شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایران سے طیارہ میتیں اور زخمیوں کو لے کر وطن پہنچا ہے۔

ایمبولینسوں کے ذریعے میتیں آبائی علاقوں میں روانہ کی جائیں گی، زخمیوں کو ایئر ایمبولینس میں کراچی منتقل کیا جائے گا۔

پاکستان سے ایران روانہ ہونے والی زائرین کی بس کو 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 51 افراد سوار تھے، حادثے میں 28 زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے، 14 زائرین کی حالت تشویشناک ہے، زائرین میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔

اس سے قبل  سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ بس حادثے کے شہداء کی میتیں ایران سے پاکستان روانہ کردی گئیں، میتیں لے کر آنے والے سی 130 جہاز نے پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے اڑان بھری تھی۔

زائرین کی میتوں کی وطن روانگی سے قبل یزد ہوائی اڈے پر تعزیتی تقریب بھی ہوئی تھی، تقریب میں یزد کے گورنر، مقامی حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے  شرکت کی۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے ایران حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ 

شہداء کے ورثاء کو 50، 50 لاکھ اور زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں