Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanایران سے گیس خریدنے کے معاملہ پر کس کو مطمئن کرنا ہوگا۔۔؟...

ایران سے گیس خریدنے کے معاملہ پر کس کو مطمئن کرنا ہوگا۔۔؟ وفاقی وزیر نے اہم انکشاف کر دیا



اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ قیصر احمد شیخ نے کہاہےکہ بھارت سے تجارت کا معاملہ ابھی کابینہ میں زیربحث نہیں آیا، بھارت کے ساتھ تجارت باوقار طریقے سے ہی ممکن ہے، کشمیریوں پر بھارت کے ظلم و زیادتی پر احتجاج کرتے ہیں،بھارت میں الیکشن قریب آتے ہی پاکستان مخالف باتیں بڑھ جاتی ہیں،امریکہ کو ایران سے گیس خریدنے کے معاملہ پر مطمئن کرنا ہوگا، امریکہ کو بتائیں ملک میں بہت مہنگائی ہے سستی گیس ہماری مجبوری ہے، آئی ایم ایف پر امریکہ  کا بہت اثر و رسوخ ہے، اس موقع پر امریکہ کو ناراض نہیں کرسکتے۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے بھی شرکت کی ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں