Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanایران پاکستان کشیدہ تعلقات، بھارت سے ہوشیار رہنا ہوگا، ضیاء عباس

ایران پاکستان کشیدہ تعلقات، بھارت سے ہوشیار رہنا ہوگا، ضیاء عباس



کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے کشیدہ تعلقات کے بعد ہمیں بھارت سے ہوشیار رہنا ہوگا جو پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کر سکتا ہے، پاکستان نے ایران کی کارروائی کو بھر پور جواب دے کر ثابت کردیا ہے کہ افواج پاکستان اور قوم ملک کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے ہیں، ایران ایک عرصے سے بلوچستان میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے، ایک روز قبل پاکستان پر اس کا حملہ افسوسناک عمل تھا جس کے جواب میں پاکستان کو مجبوری میں بھرپور جواب د ینا پڑا ۔ انہوں نے کہ کہا کہ اسلامی ملکوں کے درمیان تنازع اور اس قسم کی جھڑپیں امت مسلمہ کے مفاد میں نہیں،مگر ایران کو بھی اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ پاکستان مسلم دنیا کا سب سے طاقتور اور ایٹمی طاقت والا ملک ہے، جس سے ہمیشہ مسلم ممالک کے درمیان اتحاد اور اتفاق کو فروغ دیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں