Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanایران کے حملوں کا معاملہ صوبائی حکومت نے متاثرہ فیملیز کیلئے بڑا...

ایران کے حملوں کا معاملہ صوبائی حکومت نے متاثرہ فیملیز کیلئے بڑا اعلان کردیا



ایران کے حملوں کا معاملہ، صوبائی حکومت نے متاثرہ فیملیز کیلئے بڑا اعلان …

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت نے ایران کے میزائل حملوں میں جاں بحق بچوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ میر علی مردان ڈومکی نے ایرانی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو مالی امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ کی طرف سے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پنجگور کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مالی امداد کی فراہمی فوری طور پر کی جائے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ایک افسر کے مطابق ایرانی حملوں کے متاثرین کو دہشت گردی کے متاثرین کے برابر مالی امداد دی جائے گی۔ حکومتی پالیسی کے تحت دہشت گردی کی واردات میں جاں بحق ہونے والوں کو 15لاکھ روپے اور زخمیوں کو 5لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جاتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں