شہدادکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایسا خاندان جس کے تمام افراد کا دل سینے میں بائیں جانب نہیں ۔۔ ۔ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے کہ آخر ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک آدھ نہیں پورے خاندان کا دل بائیں جانب نہیں بلکہ دائیں جانب ہے اور اس خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے ۔
شہدادکوٹ میونسپل کمیٹی کے وارڈ سیلرا محلہ کے رہائشی خاندان کے 7 افراد کا دل سینے کے دائیں جانب واقع ہے گوٹھ سیلرا کے رہائشی 52 سالہ خدا بخش سیلرو اس کی بیوی 50 سالہ غلام النساء اس کی بہن 60 سالہ فضا خاتوں 5 سالہ بچی صفیہ 27 سالہ بیٹا عرفان سیلرو 25 سالہ کامران سیلرو اور 4 سالہ پوتا محمد حشر سیلرو کا دل سینے کے دائیں جانب واقع ہے.
“جنگ ” کے مطابق یہ حیران کن انکشاف اس وقت ہوا جب خدا بخش سیلرو کی زوجہ کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی ،تو ڈاکٹر نے جب اس کا معائنہ کیا تو یہ راز افشاء ہوا کہ خاتون کا دل سینے میں دائیں جانب واقع ہے ،جب اسکے شوہر کا معائنہ کرایا گیا تواس کا دل بھی دائیں جانب پایا گیا، اس طرح اس کے پورے خاندان کے 7 افراد کا دل دائیں جانب واقع ہونے کی ڈاکٹروں نے تصدیق کی ۔