(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے کل ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ،اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہو گی،ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پی ایم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ایس آئی ایف سی کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی،ایس آئی ایف سی کی مد میں ہونے والی ترقی، سرمایہ کاری اور تیل گیس کے نئے ذخائر بارے بریفنگ ہو گی،دوست ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور سہولیات بارے بھی بتایا جائے گا ،اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شدید بارشیں اور برفباری محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
دوسری جانب نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کا دوسرا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس جمعے کو ہو گا ،اجلاس میں سکیورٹی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا رمضان المبارک میں سکول بند رکھنے کا اعلان