اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رضاکارانہ پنشن اسکیموں کو مزید فروغ دینے اور نجی شعبے کیلئے پنشن اسکیموں کی پیشکش کو سہل بنانے کے ، کمپنی کے تقاضوں کی مناسبت سے پنشن سکیم کی پیشکش کرنے کیلئے فریم ورک متعارف کر دیا ہے، نئے فریم ورک تحت کمپنیاں ملازمین کے تقاضوں اور مالی وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پنشن سکیم دے سکیں گی ۔اس فریم ورک کے مطابق، ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں یا ایسٹ مینجرز، کسی بھی کمپنی کی ضروریات اور رسک پروفائل کو دیکھتے ہوئے، ان کی مناسبت سے پنشن سکیم کی پیشکش کر سکیں گے۔