Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 2 ارب ڈالرز کی امداد دینے...

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 2 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان



صدر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) مساتسو گواسا کاوا نے پاکستان کو 2 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے صدر اے ڈی بی نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور پاکستان کو اگلے 3 سالوں میں 2 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا۔

ملاقات کے دوران سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلیے اے ڈی بی سے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے پاکستان کی مالی ضروریات کافی زیادہ ہیں، 2022ء کے سیلاب نے ملکی معیشت پر گہرے اثرات ڈالے تھے۔

انہوں نے مساتسو گواسا کاوا کو پاکستان کو درپیش اقتصادی چیلنجز سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نے ملک کو بہت زیادہ معاشی نقصان پہنچایا۔

صدر مملکت نے دوران گفتگو پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کےلیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کو سراہا اور 2022ء کے سیلاب میں مدد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے مزید کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کا سامنا ہے، اے ڈی بی اگلے 3 سال میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی سالانہ امداد فراہم کرے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں