وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل نے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
کراچی سے ایف آئی اے ترجمان کے مطابق آن لائن جوا ایپلی کیشن استعمال کرنے میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان آن لائن جوا ایپلی کیشن سے حاصل غیر قانونی آمدن اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کر رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کو بینک افسران کی معاونت اور سہولت کاری حاصل تھی۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان کے بینک اکاؤنٹس ان کی ظاہر شدہ آمدنی اور اثاثوں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔ نامزد و دیگر ملزمان اور بینک افسران کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے جرم سے حاصل شدہ آمدنی سے اپنی اہلیہ کےلیے مکان بھی خریدا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مکان خریدنے کےلیے ادائیگی مشتبہ بینک اکاؤنٹ سے کی گئی۔