Monday, December 23, 2024
ہومPakistanایف بی آر نے عوام کو 20 ہزار روپے کمانے کا موقع...

ایف بی آر نے عوام کو 20 ہزار روپے کمانے کا موقع دیدیا



(وقاص عظیم)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے ریسٹورنٹس اور ریٹیلیرز کی جعلی رسیدکی رپورٹ کرنے پر انعام کا اعلان کر دیا۔

ایف بی آر کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر دو ر یسٹورنٹس سیل کردیئے،ریسٹورنٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے پوائنٹ آف سیل انوائسنگ سسٹم کے ذریعے شامل کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا،پوائنٹ آف سیل  ٹریکنگ سافٹ ویئر کے ذریعے جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد اسلام آباد میں دو ریسٹورنٹس کوُسیل کر کے  ہر ایک پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر  پچیس اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل  انعامی سکیم شروع کرچکا ہے،پہلے مرحلہ میں یہ سکیم اسلام آباد میں ٹیئر 1  کے ریسٹورنٹس  اور اس کے ٹییر I ریٹیلرز کے لئے متعارف کرائی گئی ہے،پی او ایس پرائز سکیم کو  اگلے ماہ سے پورے ملک تک توسیع دی جائے گی، سکیم کے تحت ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے جعلی رسیدوں کے بارے میں ایف بی آر کو مطلع  کرنے والے شہری/ صارفین کو  نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ  جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد ایف بی آرجیتنے والے صارفین کے بینک اکاونٹس میں نقد انعامات براہ راست منتقل کرے گا،جن ٹیئر 1 ریٹیلرز/ریسٹورنٹس کے خلاف رپورٹ کی جائے گی انہیں جعلی رسیدیں جاری کرنے پر سیل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں