لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1274ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں610افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔768معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں667ڈرائیوز، 58کم عمرڈرائیور، 557مسافراور160پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ252ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت280متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد115حادثات میں 142متاثرین کےساتھ دوسر ے ،گوجرانوالہ88حادثات میں87متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1384متاثرین میں 1068مرد اور316خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 226افراد کی اوسط عمر18سال سے کم705افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ453زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1089موٹرسائیکلز،73آٹورکشے،148کاریں،30وین7 مسافر بسیں،20ٹرک اور90دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔