لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1403ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں675افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 875معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں810ڈرائیوز، 52کم عمرڈرائیور، 533مسافراور173پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ278ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت292متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد90حادثات میں96متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،ملتان76حادثات میں84متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1516متاثرین میں 1200مرد اور316خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 265افراد کی اوسط عمر18سال سے کم740افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ511زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1205موٹرسائیکلز،73آٹورکشے،173کاریں،24وین12 مسافر بسیں،29ٹرک اور108دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔