Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanایم پی اے کیساتھ اصل تنازع کیا ہوا؟ سب انسپکٹر نے مریم...

ایم پی اے کیساتھ اصل تنازع کیا ہوا؟ سب انسپکٹر نے مریم نواز کو سارا واقعہ سنا دیا



 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سب انسپکٹر یاسر نصیب نے ایم پی اے کیساتھ پیش آنیوالا سارا واقعہ وزیراعلیٰ مریم نواز کو سنا دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سب انسپکٹر یاسر نصیب سے ملاقات کی جس کے دوران انہیں پورے واقعے سے آگاہ کیا گیا۔ یاسر نصیب کا کہنا تھا کہ ہم باغبانپورہ کے علاقے شادی پورہ میں معمول کے مطابق گشت کررہے تھے کہ دو گاڑیاں گزریں، ایک گاڑی کے سیاہ شیشے دیکھ کر روکا گیا تھا، اس میں سے ایم پی اے صاحب اترے اور کہا کہ میں اس علاقے کا ایم پی اے ہوں، پوچھا کہ گاڑی کو روک کر چیک کیوں کیا ہے۔

یاسر نصیب نے مزید بتایا کہ میں نے ایم پی اے کو کہا اپنی ڈیوٹی کر رہا ہوں، کوئی بری بات نہیں کی۔ ایم پی ا ے نے کہا کہ میرے علاقے میں مجھے روک کر چیک کرنے سے میری عزت نفس مجروح ہوئی ہے، انہوں نے مجھ سے سر عام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

اس پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے یاسر نصیب کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ویری ویلڈن کہا، اور بولیں کہ آپ نے اپنی ڈیوٹی اسی طرح کرنی ہے، کسی کوتنگ نہیں کرنا اور ناانصافی نہیں کرنی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں