Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanایم کیو ایم عدالتی اصلاحات کے مسودے کے حق میں ہے: فاروق...

ایم کیو ایم عدالتی اصلاحات کے مسودے کے حق میں ہے: فاروق ستار


ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار—فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومت کے ساتھ عدالتی اصلاحات میں تعاون کا فیصلہ کر لیا۔

پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے عدالتی اصلاحات میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کو بہتر بنانے کا ایجنڈا ہے، ایم کیو ایم اس مسودے کے حق میں ہے۔

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کو بچانے کے لیے ہے، یہ ڈائیلاگ ملک کے حق میں ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی صدارت ہوا تھا۔

اجلاس میں آئینی ترامیم پر 6 جماعتوں کے مسودے کو حتمی شکل دی گئی۔

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمٰن اور اے این پی کے ایمل ولی اجلاس میں شریک تھے۔

ان کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ایم کیو ایم فاروق ستار بھی اجلاس میں موجود تھے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں