Friday, December 27, 2024
ہومPakistanایم کیو ایم کا بیانیہ پولیس کے جوانوں کا مورال ڈاؤن کرنے...

ایم کیو ایم کا بیانیہ پولیس کے جوانوں کا مورال ڈاؤن کرنے کی کوشش ہے، شرجیل میمن


شرجیل میمن : فوٹو فائل

صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا بیانیہ پولیس کے جوانوں کا مورال ڈاؤن کرنے کی کوشش ہے، بغیر کسی تعمیری رائے کے تنقید مجموعی سلامتی، استحکام کےلیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے  شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کو بے امنی نگران حکومت سے ورثے میں ملی ہے، فورسز کو متنازع بنانے سے امن سبو تاژ  کرنے والوں کو فائدہ ہوا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے سے گریز کرنا چاہیے، عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، امن و امان کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں