Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanایم کیو ایم کے سوا کوئی اور حل نہیں ہے، خالد مقبول

ایم کیو ایم کے سوا کوئی اور حل نہیں ہے، خالد مقبول



متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سوا کوئی اور حل نہیں ہے۔

کراچی میں یوم تشکر کے جلسے سے خطاب میں خالد مقبول نے کہا کہ شہر قائد کی رونقیں واپس لوٹانے کا وعدہ پورا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہمارے ساتھی شہید ہوئے، جیت ان شہید ساتھیوں کے نام کرتا ہوں، کل تمام منتخب نمائندے شہدا قبرستان جائیں گے۔

ایم کیو ایم کنوینر نے مزید کہا کہ2021ء اور 2022ء میں وعدہ کیا تھا کہ 2024ء آپ کا سال ہوگا۔ 2018ء میں جنہیں 14 نشستیں چھین کر دی تھیں وہ پانی کی ایک بوند نہ دے سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے حلقے میں نہیں جائے گا وہ گھر جائے گا۔

خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ اب ایم کیو ایم کے کسی کارکن کو اپنے ہاتھ میں ڈنڈا، پتھر اور بندوق رکھنے کی ضرورت نہیں، جس نے ایسا کیا اس کی رکنیت منسوخ ہوگی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں