کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے پاس نہ وزیر اعظم کی سیٹ ہے نہ وزیر اعلیٰ کی اور نہ ہی میئر کراچی کی لیکن ہمارے پاس لوگوں کے مسائل حل کرنے کا جذبہ ہے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم یہاں لوگوں کی خدمت کرنے کیلئےموجود ہے، ایم کیو ایم کام الیکشن جیتنے کے لئے نہیں بلکہ اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے کرتی ہے، اس لیے ہمیں اپنی نیتیں صاف کرکے اسے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں لگانا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اسی سلسلہ میں آج اپنا کنیکٹ کمپلینٹ سینٹر قائم کرنے جا رہی ہے جس کا نمبر 021111786021ہے،10 نمائندوں کو کال سینٹر پر بیٹھا دیا گیاہے، شہری ایجنٹ کو اپنا مسئلہ اور شناختی کارڈ نمبر بتا ئیں گے جس کے بعد وہ کمپلینٹ اسی وقت علاقہ کے ایم پی اے کے پاس چلی جائے گی، یہ سارا نظام مانیٹر ہو رہا ہو گا۔ایم کیو ایم سینٹرل کمیٹی اس سارے معاملے کو مانیٹر کر رہی ہو گی۔