Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanاین اے 236 میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی شاہد آفریدی نے...

این اے 236 میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی شاہد آفریدی نے ووٹ کب کاسٹ کیا ؟تصویر شیئر کر دی



این اے 236 میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی، شاہد آفریدی نے ووٹ کب کاسٹ کیا …

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی  نے  ووٹ ڈالنے کے بعدسوشل میڈیا پر اپنی تصویر  شیئر کی۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے عسکری فیز فور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 236 اور صوبائی حلقہ 100 میں پولنگ 3 بجے شروع ہوئی۔ووٹرز  نے شکایت کی تھی  کہ ہم صبح سے پولنگ شروع ہونے کے منتظر تھے، پولنگ 3 بجے شروع ہوئی ۔اس دوران  شاہد آفریدی نے بھی سوشل میڈیا پر ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی تصویر شیئر کی۔شاہد آفریدی نے اسی حلقے این اے 236 میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔انہوں نے اپنی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دوپہر 3 بجکر 38 منٹ پر شیئر کی، اسی دوران اس حلقے سے پولنگ میں تاخیر کی شکایات سامنے آرہی تھیں تاہم شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں اس قسم کا کوئی ذکر نہیں کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں