Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanایکسٹینشن کے معاملے پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے، فضل الرحمان

ایکسٹینشن کے معاملے پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے، فضل الرحمان


جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایکسٹینشن یا مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے سے انکار کردیا ہے۔

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ ایکسٹینشن یا مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جے یو آئی سربراہ، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، رانا تنویر، چوہدری سالک، اعجاز الحق، سید نوید قمر و دیگر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل پر مزید مشاورت کی تجویز دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے موقف پیش کیا کہ جلد بازی میں قانون سازی نہ کی جائے، یہ ایسا آئینی معاملہ ہے جس پر مزید مشاورت درکار ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے آئینی عدالت کے معاملے پر حکومت کو مشروط حمایت کا یقین دلایا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں