Friday, January 3, 2025
ہومPakistan ایکوا شریمپ فارمنگ انٹرن شپ پروگرام شروعنوجوان انٹرنیز کو6ماہ کے دوران ماہانہ...

 ایکوا شریمپ فارمنگ انٹرن شپ پروگرام شروعنوجوان انٹرنیز کو6ماہ کے دوران ماہانہ 50ہزار روپے وظیفہ ملے گا



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوجوانوں کے لیے شاندار پراجیکٹ”پنجاب ایکوا شریمپ فارمنگ انٹرن شپ پروگرام“ کا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت فشریزایکوا کلچر اور زوالوجی کی ڈگری رکھنے والے نوجوانو ں کو جھینگے فارمنگ کی پریکٹیکل ٹریننگ دی جائے گی۔ نوجوان انٹرنیز کو6ماہ کے دوران ماہانہ 50ہزار روپے وظیفہ بھی ملے گااور ینگ زوالوجسٹ کو مظفر گڑھ میں فشریز ڈیپارٹمنٹ کے شریمپ فارم پر ٹریننگ دی جائے گی۔ نوجوان انٹرن شپ کے لیے آن لائن جاب پورٹل کی ویب سائٹ پر اپلائی کرسکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مانگ سے شریمپ کی فارمنگ سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صرف 1 لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ سے 1 ارب ڈالرسے زائد زر مبادلہ حاصل ہوسکتاہے۔  جنوبی پنجاب کی بنجر اور ویران زمین کو شریمپ فارمنگ سے قابل استعمال بنایا جائے گا۔ شریمپ فارمنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے فارمر اور انویسٹرکو لیز پر زمین، مراعات اور درکار آلات دیئے جائیں گے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ شریمپ فارمنگ کے فروغ سے 10سے 20ہزار لوگو ں کو روز گارکے مواقع مل سکتے ہیں۔ نوجوان شریمپ فارمنگ سے خود روزگار اورمالی خود مختاری حاصل کرسکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں