Monday, December 23, 2024
ہومPakistanایک وزیر اعلیٰ اپنے لوگوں کو بچانے کے بجائے دوسرے صوبوں پر...

ایک وزیر اعلیٰ اپنے لوگوں کو بچانے کے بجائے دوسرے صوبوں پر چڑھائی کر رہا ہے: خورشید شاہ



(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ  ایک وزیر اعلیٰ اپنے صوبے کے لوگوں کو بچانے کے بجائے دوسرے صوبوں پر چڑھائی کر رہا ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج کے متعلق پی ٹی آئی نے اعلان کر رکھا ہے کہ ہم مر کے مار کے مطالبات منوا کر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا کوئی جانی نقصان ہو جائے تو آپ سب ہی الزام لگاتے ہیں کہ حکومت نے اقدامات نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج بارے کیے جانیوالے اقدامات انسانیت بچانے کیلئے ہیں حکومت بچانے کیلئے نہیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے ایم پی اے علی شاہ خان حسن ابدال سے گرفتار

پی پی رہنما نے کہا کہ دوست ملک کے خلاف پی ٹی آئی کے بیان سے نقصان پاکستان کا ہو رہا ہے کسی ایک انسان کا نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت چلانے کی کوشش کر تے ہیں اور یہ کوشش جاری رہے گی، ملکی حالات ایسے ہیں کہ تیسری قوت کے فائدہ اٹھانے کا وقت نہیں، وہ کیوں آئیں گے ان کے کام تو چل رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں