باجوڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن)باجوڑ میں فائرنگ کرکے تحریک انصاف کے امیدوار کو قتل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے این اے 8 اور پی کے 22 سے پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار ریحان زیب خان جاں بحق ہوا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ریحان زیب الیکشن مہم کے سلسلے میں صدیق آباد پھاٹک پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔