پاکستان اور بھارت چاول کے بڑے برآمد کنندگان میں شامل ہیں۔ تاہم ان دونوں ملکوں کے درمیان چاول کی ایک اہم قسم ‘باسمتی’ کی حقِ ملکیت کے معاملے پر قانونی جنگ چل رہی ہے۔ پاکستان میں موجود چاول کے کاشت کار اس معاملے پر پریشان ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ بھارت یہ کیس جیت گیا تو یہ ہم پر ایٹمی حملے جیسا ہوگا۔