Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanبانیٔ پی ٹی آئی رہا ہو کر کارکنوں کی قربانی کا صلہ...

بانیٔ پی ٹی آئی رہا ہو کر کارکنوں کی قربانی کا صلہ دیں گے: مسرت جمشید چیمہ


مسرت جمشید چیمہ—فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی رہا ہو کر کارکنوں کی ایک ایک قربانی کا صلہ دیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، عوام نے جس ٹیم کو منتخب کیا ہے اسے کام کرنے کا موقع دیا جائے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے سے بڑا ظلم اور کوئی نہیں۔

جمشید اور مسرت کی عبوری ضمانت میں توسیع

دوسری جانب لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ اور پولیس اہلکاروں سے جھگڑے کے مقدمے میں جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیش کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں