(طعیب سیف)بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں کی واپسی کے عمل کو روک دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائم 7 رکنی کمیٹی رہنماؤں کی شمولیت کافیصلہ کرے گی جبکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماوں کی واپسی کا فیصلہ ہو گا۔
کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے، جس میں اسد قیصر، حامد خان، شہر یار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی خواتین کی واپسی کے معاملات کو دیکھنے کے لئے ایک خاتون ممبر کو بھی شامل کیا جائے گا،کمیٹی میں شاندانہ گلزار خواتین کے کیسز اور پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ دیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روک دیا گیا۔
کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانیٔ پی ٹی آئی کو بھیجے گی جو اس پر فیصلہ کریں گے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی تعداد 220 ہوگئی۔