چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا۔
ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بھی شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے علی محمد خان کا نام بھی زیرِ بحث آیا۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیٹیکل کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کا نام حتمی طور پر فائنل کر لیا۔
اس سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا نام چیئرمین پی اے سی کے لیے تجویز کر چکے ہیں۔