بانی پی ٹی آئی نے سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سزا کے خلاف اپیلیں دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردیں۔
بشریٰ بی بی نے بھی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل دوبارہ دائر کردی ہے۔
توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرنے کی درخواستیں دائر کیں ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اپیلوں پر اعتراضات عائد کیے تھے جس کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے اعتراضات دور کرنے کیلئے اپیلیں واپس لی تھیں۔
سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی نے سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔