سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں اصول سکھائے مگر خود بھول گئے، بانی پی ٹی آئی جلاؤ گھیراؤ اور ملک کو تباہ کرنے پر اتر آئے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اب فصلی بٹیرے آگئے ہیں، کسی نے عدم اعتماد لانے کا کہا تھا تو فضل الرحمان اس وقت بول دیتے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان میں مارشل لا آسکتا ہے، اتحادی حکومت مشکل سے سوا سال، دو سال نکال سکتی ہے۔