Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanبانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں، حافظ...

بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں، حافظ حمداللّٰہ


جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نئے الیکشن کی بات کرتے ہیں وہ کیسے کروائیں؟ پاکستان میں کسی بھی معاملے پر بریک تھرو ہوسکتا ہے۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ میرے خیال میں بانی پی ٹی آئی سے بار بار رابطے ہوئے ہیں، ایک بات پر معاملہ اٹکا ہوا ہے بانی پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ 9 مئی پر قوم سےمعافی مانگیں، بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے 9 مئی میں نے کیا ہی نہیں، شواہد سامنے لے کر آئیں، پھر بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق بانی پی ٹی آئی باہر جانے کو تیار نہیں۔

حمداللّٰہ نے کہا کہ الیکشن میں ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور تمام پارٹیوں نے وہی کچھ کیا جو وہ کرنا نہیں چاہتے تھے،  آپ کےخیال میں ملک میں حکومت ن لیگ کی ہے؟ پی پی کی سپورٹ حاصل ہے تو کیا ان کی حکومت ہے؟ پوری پارلیمنٹ 20 منٹ میں قانون سازی کرتی ہے، کس کی طاقت کےبل بوتے پر؟قانون سازی پارلیمنٹ کی طاقت کے بل بوتے پر ہوتی ہے؟حکومت ہےہی نہیں ، میں تسلیم ہی نہیں کرتا۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ میں ان کے مینڈیٹ کو ہی تسلیم نہیں کرتا، حکومت تو کسی اور کی ہے، حکومت مدت پوری کرلے تو ملک کیلئے تباہی و بربادی کا سامان تو ہوسکتا ہے، استحکام نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کی پالیسی اور فیصلے  قطعاً ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں، کچھ تو تھا سب مولانا کے پاس جاتے تھے، وہاں پکوڑے یا حلوہ لینے تو نہیں جاتے تھے، نور عالم خان جے یو آئی کے ایم این اے ہیں توپارٹی فیصلوں کی پاسداری کریں۔

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ پرویز مشرف پہلے نواز شریف اور بےنظیر کو ملک کے لیے سیکیورٹی رسک کہتے تھے، پھر اسی پرویز مشرف نے ہی دبئی میں بےنظیر سے این آر او کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں