Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanبانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز دینے کی...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز دینے کی وجہ بتادی


فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز دینے کی وجہ بتادی۔

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے، وہ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازع بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کے لیے بہت کام کیا ہے، ان کو پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ شیرافضل مروت کو ملاقات کے لیے بلائیں گے جس پر وہ جواب دیے بغیر چلے گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں