Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanبانی پی ٹی آئی کو سنائی گئی سزا قانون کے عین مطابق...

بانی پی ٹی آئی کو سنائی گئی سزا قانون کے عین مطابق ہے: شاہی سید


—فائل فوٹو

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سنائی گئی سزا قانون کے عین مطابق ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ اپنی سیاست اور ذاتی عناد کے لیے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے والے معافی کے مستحق نہیں۔

شاہی سید کا کہنا ہے کہ اگر یہ فیصلہ بروقت ہوتا تو شاید ملک اور عوام کا اتنا بڑا نقصان نہیں ہوتا، انصاف میں تاخیر بھی ملک اور عوام کے ساتھ زیادتی ہے، کوئی بھی سیاسی رہنما یا کارکن قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی ذاتی عناد میں ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا تھا، آج کے عدالتی فیصلے سے پاکستانی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں