Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanبانی پی ٹی آئی کو قید میں کیا مینول پیش کیا جارہا...

بانی پی ٹی آئی کو قید میں کیا مینول پیش کیا جارہا ہے؟اڈیالہ جیل انتظامیہ نے تفصیلات شیئر کردیں



(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)رہنماوں کی پریس کانفرنس پر اڈیالہ جیل انتظامیہ کا آفیشل موقف سامنے آگیا۔ 

جیل حکام حضکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،بانی پی ٹی آئی کی خوراک، مطالعہ، ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی دی جاتی ہے،بی کلاس کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اپنا کھانا الگ سے پکانے کے لئے قیدی کک فراہم کیا ہے،پروفیشنل قیدی کک ان کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا ان کی مرضی سے تیار کرتا ہےجیل حکام کے مطابق سابق وزیر اعظم ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چکندر کا جوس، دہی، چپاتی، دہی، بسکٹ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں،دوپہر کے کھانے میں کڑی پکوڑا، دیسی مرغی، دہی، چپاتی، سلاد، گرین ٹی، مٹن کھاتے ہیں جبکہ رات میں دلیہ ، کوکونٹ جوس اور انگور وغیرہ کھاتے ہیں،ان کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے۔

جیل حکام نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران خان کا دن میں 3مرتبہ معائنہ کرتے ہیں،گزشتہ2ہفتوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت یاب ہیں،2روز قبل پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا،ان کو روزانہ کی بنیاد پر اخبار فراہم کیا جاتا ہے، روزانہ دو گھنٹے ایکسرسائز کرتے ہیں،بی کلاس میں بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ 

جیل حکام کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ’آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں ‘،عمران خان پی ٹی آئی رہنماؤں پر برس پڑے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں