Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanبانی پی ٹی آئی کی قید سیاسی نہیں، وہ قانون کو مطمئن...

بانی پی ٹی آئی کی قید سیاسی نہیں، وہ قانون کو مطمئن کرکے رہا ہوسکتے ہیں، احسن اقبال


وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قید سیاسی بنیاد پر نہیں، وہ قانون کو مطمئن کرکے رہا ہوسکتے ہیں۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سنجیدگی اور خلوص کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے، ان کی کامیابی کا دارومدار پی ٹی آئی کے مطالبات پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایسے مطالبات جو حکومت پورے کرسکتی ہے وہ ضرور کرے گی۔ بانی پی ٹی آئی کی قید سیاسی بنیادوں پر نہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ دوسروں کو کہتے تھے رسیدیں دکھاؤ، جب ان کو کہا گیا تو ان کی تمام رسیدیں بوگس نکلیں، بانی پی ٹی آئی جب قانون کو مطمئن کردیں گے تو رہا ہوجائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے 50 ارب سرکاری خزانے میں جمع کروانے کی بجائے اپنے دوست کے اکاؤنٹ میں کیوں ٹرانسفر کیے؟

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی اصلی رسیدیں پیش نہ کرسکے اور 50 ارب کاجواب نہ دے سکے تو انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں