Friday, December 27, 2024
ہومPakistanبانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت، رہا...

بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت، رہا کرنے کا حکم



اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں درخواست ضمانت  منظور کرلی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا،  عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا، جو گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے مختصر زبانی فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

سائفر اور عدت میں نکاح کے کیسز اب بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں رکاوٹ ہیں، آج بانی پی ٹی آئی کو 25 مئی 2022 کی ہنگامہ آرائی کے 2 کیسز میں بری کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں