Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanبجٹ تقریر، بلاول اور آصفہ پارلیمنٹ میں موجودگی کے باوجود ایوان میں...

بجٹ تقریر، بلاول اور آصفہ پارلیمنٹ میں موجودگی کے باوجود ایوان میں نہ آئے



اسلام آباد ( آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے صرف پانچ اراکین اسمبلی موجود رہے ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آصفہ بھٹو زرداری پارلیمنٹ میں موجودگی کے باوجود اجلاس میں نہیں آئے۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر میں آ کر بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے صرف پانچ اراکین اجلاس میں پہنچے جبکہ دیگر اراکین نے وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اجلاس میں شرکت نہیں کی کیونکہ کے پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحفظات کا اظہار کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں