Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanبجٹ پر تحفظات: وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات طے پاگئی

بجٹ پر تحفظات: وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات طے پاگئی



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات طے پاگئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اوربلاول بھٹو کے درمیان ملاقات 4 بجے متوقع ہے جو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف پی پی چیئرمین کو بجٹ پر اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ بلاول بھٹو مختلف اداروں کی نجکاری پربھی تحفظات رکھتے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم حکومت میں وعدے پورے نہ ہونے پر بھی شاکی ہے، اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کو ترقیاتی پروگرام میں رکھے گئے فنڈز  سندھ کو نہ ملنے کا بھی شکوہ  ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت اور پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں