Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanبزم احباب ٹونک کے تحت عید ملن، معروف محقق ڈاکٹر سید یونس...

بزم احباب ٹونک کے تحت عید ملن، معروف محقق ڈاکٹر سید یونس حسنی کی بطور مہمان خصوصی شرکت


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بزم احباب ٹونک پاکستان کے تحت گزشتہ روز اولڈ گیسٹ ہاؤس کراچی یونیورسٹی کے لان میں عید ملن پارٹی منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی اردو ادب کے نامور محقق ڈاکٹر سید یونس حسنی تھے۔ بزم احباب ٹونک پاکستان ٹونک راجستھان سے ہجرت کر کے آنے والے خاندانوں کی بزم ہے جس کا مقصد آپس میں رابطے بڑھانا اور کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے کام کرنے کا بھی ارادہ ہے۔ڈاکٹر یونس حسنی بھی ٹونک سے ہی تعلق رکھتے ہیں اسٹیج پر ان کے ساتھ ٹونک سے تعلق رکھنے والے ایک اور قابل فخر شاعر ” گیتا گیت” کتاب کے خالق اور رائٹرز گلڈ کے صدر احمد عمر شریف صاحب اور بزم احباب ٹونک پاکستان کی جوائنٹ سیکرٹری مشہور شاعرہ رضیہ سلطانہ بھی تشریف رکھتی تھیں۔ تقریب کی نظامت سیکرٹری نشر و اشاعت غزالہ خالد نے کی. تقریب کا آغاز صاحبزادہ علاؤالدین صابری کی خوبصورت تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا۔ عید ملن پارٹی میں بزم کے صدر ڈاکٹر معیز خان، نائب صدر طاہر احمد خان، جنرل سیکرٹری احمد گل، سیکرٹری شعبہ خواتین صالحہ عاطف (جن کی معاونت خواتین گروپ کی ایڈمن عرشیہ خاتون نے کی) خطاب کیا ۔ آخر میں حافظ قرآن بچوں اور اپنی جماعت میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں شیلڈز تقسیمِ کی گئیں۔اس موقع پر ڈاکٹر سید یونس حسنی نے بھی خطاب کیا۔پھر عشائیہ کا اہتمام تھا اس کے بعد محفل چہار بیت منعقد کی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں