اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق بشریٰ بی بی نے وکیل شعیب شاہین کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی،بشریٰ بی بی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو خوراک میں زہر دیا گیا، زہر کے خدشے کے پیش نظر میری صحت پر اثر ہو سکتا ہے،سب جیل میں مردوں کی بھاری نفری تعینات ہے،جیل میں دیئے گئے کھانے پر شدید تشویشن، تحفظات ہیں کھانے کے بعد منہ اور گلے میں جلن کا احساس ہے،سب جیل میں خود کو محفوظ تصور نہیں کرتی اس لئے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بھی دی،سب جیل میں جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، خدشہ ہے سلو پوائزننگ کے ذریعے انتقام لیا جائے گا، درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت شوکت خانم یا کسی مرضی کے پرائیویٹ ہسپتال سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو سب جیل میں میسر باتھ روم میں متعدد خفیہ کیمرے لگے ہیں،سب جیل میں دیا گیا باتھ روم کمپروفائزڈ ہے،آئین پاکستان کے تحت حاصل بنیادی حقوق کو یقینی بنایا جائے،فریقین کو آئین کے آرٹیکل 4،9اور14پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا جائے۔