Thursday, January 2, 2025
ہومPakistanبطور وزیراعلیٰ اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رہا ہوں، علی...

بطور وزیراعلیٰ اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رہا ہوں، علی امین گنڈاپور


علی امین گنڈاپور(فائل فوٹو)۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رہا ہوں، جلسے کےلیے کوئی بھی جگہ دے دو، اگر این او سی کی درخواست کے باوجود اجازت نہ دی گئی تو ڈی چوک پر جلسہ ہوگا۔

صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نظریہ نہ ہی قید ہو سکتا ہے نہ ہی ختم ہو سکتا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ عوام بتا رہے ہیں کہ ہم نے خوف کے بت توڑ دیے ہیں۔ ہمارا اسلام آباد میں جلسہ تھا، اب ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ 

وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ اگست کے آخری ہفتے یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہمارا اسلام آباد میں جلسہ ہوگا، کوئی روک سکے تو روک لو، دما دم مست قلندر ہونے دو۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں