Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanبلاول بھٹوزرداری والدہ کی موت اور اپنی ذہنی کیفیت کے بارے میں...

بلاول بھٹوزرداری والدہ کی موت اور اپنی ذہنی کیفیت کے بارے میں بالآخر کھل کر بول پڑے 



بلاول بھٹوزرداری ،والدہ کی موت اور اپنی ذہنی کیفیت کے بارے میں بالآخر کھل …

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ کی موت اور زندگی کے دیگر تلخ واقعات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی والدہ کی ناگہانی موت کی وجہ سے وہ خود بھی ڈپریشن کا شکار رہے ہیں اور اس وقت نہیں جانتے تھے کہ اس صورتحال سے کیسے نمٹا جائے۔ 
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنی والدہ کی موت ایک ایسا سانحہ ہے جو روز کسی نہ کسی بات پر یاد آجاتا ہے۔ اس واقعے سے ڈرنے اور پیچھے ہٹنے کی بجائے میں نے اسے اپنی طاقت میں تبدیل کیا اور اس سے ہمت حاصل کی اور ٹھان لی کہ اب مجھے اپنی والدہ کے مشن کو آگے لے کر چلنا ہے۔

اپنی والدہ کی موت کے دن کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’میں آکسفورڈ سے بریک کے دوران اپنے والد کے ہمراہ دبئی میں تھا، جب ہمیں ان پر حملے کی خبر ملی۔یہ شدید صدمے اور خوف کی صورتحال تھی، جس نے ہمیں ذہنی طور پر بہت متاثر کیا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’میری طرح تمام پاکستانی ماضی میں دہشت گردی کے واقعات سے ذہنی طور پر متاثرہ ہوئے ہیں۔ ان کو بھی ذہنی امراض کی تشخیص اور علاج کے لیے حکومتی تعاون کی ضرورت ہے،ہم نے کراچی میں ایک مکمل ذہنی امراض کے علاج کے لیے سنٹر کے قیام پر کام شروع کیا ہے جس کو الیکشن کے بعد تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔‘‘





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں