Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanبلاول بھٹو کی طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کو مبارکباد

بلاول بھٹو کی طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کو مبارکباد


فائل فوٹو

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کیلئے تاریخ میں پہلا طلائی تمغہ حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں ارشد ندیم کا 92.97 کی تھرو کا ریکارڈ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیٹے ارشد ندیم نے اولمپکس کی دنیا میں تاریخ رقم کردی، قوم اپنے ہیرو کے ساتھ کھڑی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اولمپئن ارشد ندیم نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں کہ محنت، لگن اور مستقل مزاجی سے منزل کا حصول ممکن ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں