Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanبلاول کا ایجنڈا غریب اور مظلوم کی خدمت کرنا ہے، آصفہ بھٹو...

بلاول کا ایجنڈا غریب اور مظلوم کی خدمت کرنا ہے، آصفہ بھٹو زرداری



چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلاول کا ایجنڈا غریب اور مظلوم کی خدمت کرنا ہے۔

ٹنڈوالہ یار میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ کی طاقت سب سے بڑی طاقت ہے مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ آپ کو پتہ ہے شہید بینظیر بھٹو خواتین کے حقوق کے لیے  لڑا کرتی تھیں، شہید بی بی کو ہم سے چھینا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کے علاوہ دیگر جماعتوں کو اقتدار کا لالچ ہے، آصف زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ سے خواتین کو حق دلوایا، بی آئی ایس پی کے تحت کئی خواتین نے بچوں کو پڑھایا اور وہ خود مختار ہیں۔

آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری واحد سیاستدان ہیں جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، 8 فروری کو صرف تیر کو ووٹ دینا ہے جیت عوام کی ہوگی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں