کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں سنجدی کی کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 11 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
چیف مائن انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث کان کن جاں بحق ہوئے۔ کانکنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے ہے۔
چیف مائن انسپکٹر کا کہنا ہے کہ جاں بحق کان کنوں کی لاشیں کان سے نکال لی گئی ہیں جبکہ کان کو سیل کردیا گیا۔کان کنوں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں۔