Friday, December 27, 2024
ہومPakistanبلوچستان:طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی5 افراد جانبحق 14زخمی

بلوچستان:طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی5 افراد جانبحق 14زخمی



(عیسیٰ ترین) بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،  گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مختلف حادثات کے دوران5 افراد جانبحق جبکہ 14 زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے باعث بلوچستان میں انسانی جانوں اور املاک کے ہونے والے نقصانات  بارے  رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے  بعد جانبحق ہونے والوں کی تعداد 29  ہوگئی،  جاں بحق ہو نے والوں میں 1خاتون اور 17بچے بھی شامل ہیں۔

محکمہ پی ڈی ایم اے  کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے،زخمیوں میں1خاتون اور 11بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کے ضلع وسطی میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ واپس

 پی ڈی ایم کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث  یکم جولائی سے اب تک 109602افراد متاثر ہوئے ، 866مکانات مکمل منہدم جبکہ 13808مکانات کو جزوی نقصان پہنچا،سیلابی صورتحال سے 58789ایکڑ پر فصلیں اور41 کلو میٹر سڑکیں  متاثر ہوئیں، طوفانی بارشوں کے باعث 7 پلوں کو نقصان پہنچا اور 346مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مو سلا دھار بارشوں کے دوران جعفر آباد کے 3 اور لورالائی کا 1ہیلتھ یونٹ  بھی بری طرح سے متاثرہوا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں