Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanبلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا


فائل فوٹو

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر ہوگا، اجلاس میں چار قراردادیں اور ایک توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی ضلع واشک کے کالجوں کے فنڈز کے اجراء کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔ 

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی ضلع واشک کو دو حلقوں میں تقسیم کرنے، نیشنل پارٹی کے رکن میر رحمت صالح بلوچ ضلع پنجگور میں 3سالوں سے بند انٹرنیٹ سروس کو بحال کرنے، حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمن کوئٹہ سے اندورن ملک بند ٹرینوں کو بحال کرنے محکمہ ریلوے کی اسامیوں کو ختم کر نے کا سلسلہ بند کرنے سی پیک فیز 2 میں بلوچستان بھر کے ریلوے نظام کو شامل کرنے سے متعلق، جمعیت علماء اسلام کے رکن سید ظفر علی آغا پشین میں منشیات تدارک سینٹر کے قیام سے متعلق علیحدہ علیحدہ قرارداد یں پیش کریں گے۔

اجلاس میں محکمہ ملازمت ہائے و عمومی نظم و نسق اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دیے جائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں