Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanبلوچستان: اعلیٰ افسران کی ترقیاں حساس ادارے کی تصدیق سے مشروط

بلوچستان: اعلیٰ افسران کی ترقیاں حساس ادارے کی تصدیق سے مشروط


—فائل فوٹو

بلوچستان میں اعلیٰ افسران کی ترقیاں حساس ادارے کی تصدیق سے مشروط کر دی گئیں۔

محکمۂ نظم و نسق کے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 اور اوپر کے افسران کی ترقیاں حساس ادارے کی تصدیق کے بعد ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 17 کے افسران کی تعیناتی بھی حساس ادارے کی تصدیق کے بعد ہو گی۔

اس کے علاوہ سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈی سیز کی تعیناتیاں بھی حساس ادارے سے تصدیق کے بعد ہوں گی۔

اس ضمن میں آئی ایس آئی کی بطور اسپیشل ویٹنگ ایجنسی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں