Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanبلوچستان امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ2 رضا کار شہید5زخمی

بلوچستان امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ2 رضا کار شہید5زخمی



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں 2 رضا کار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ 

24 نیوز کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور بارکھان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی،جھڑپ میں امن فورس کے 2رضاکار جاں بحق جبکہ5زخمی ہوگئے۔ قبائلی رہنما خان مسوری کا کہنا ہےکہ شرپسندوں نے ڈیرہ بگٹی میں ہمارے علاقے بیکڑ کے قریب ایک موبائل فون ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا،اس واقعے کے بعد وزیر اعلی کے بھائی اور میرے بھائی نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا، شرپسندوں اور ہمارے لوگوں کے درمیان جھڑپ میں میرے2 لوگ جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ شرپسند اسلحے سے لدھے اپنے 3گدھے اور دیگر سامان چھوڑ کر ایک غار میں چھپ گئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں