بلوچستان کے 10 اضلاع میں آج سوئی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
اس حوالے سے ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی پائپ لائن کی مرمت کی وجہ سے صبح 6 سے دوپہر 1 بجے تک بند ہو گی۔
ترجمان نے کہا کہ پشین، زیارت، مستونگ، قلات، ڈھاڈر، سبی، ہیل پٹ اور بھاگ میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
سوئی سدرن کے ترجمان نے بتایا کہ ڈیرہ مراد جمالی،ڈیرہ الہیار اور اوستہ محمد میں بھی گیس بند رہے گی۔