کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے مطابق پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔
واقعے کے بعد پولیس، سیکیورٹی اہلکار اور کارکنان جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے لاشوں ور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام افراد مزدور تھے تاہم ا±ن کی مزید شناخت نہیں ہوسکی۔ا±دھر واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔