Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanبلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ عدلیہ کا ہے، یوسف رضا...

بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ عدلیہ کا ہے، یوسف رضا گیلانی


یوسف رضا گیلانی : فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ عدلیہ کا ہے، ہم اپنی جدوجہد کر رہے ہیں اور عوام پر یقین ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت بہتر نہیں ہے، جب سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی حالات بہتر ہوں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور عوام کی ترجمانی کرے گا،  آنے والا الیکشن پیپلز پارٹی کے حق میں ہوگا۔

سابق وزیر اعظم نے ایرن سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے حملے پر ردعمل سنجیدہ ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں